کوئٹہ(آئی این پی )فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں لیڈیز بیچ کی شاندار پاسنگ آئو ٹ پریڈ کوئٹہ میں ہوئی جس میں 89 خواتین تربیت کی تکمیل پر فورس میں باقاعدہ شامل ہو گئیں۔تقریب کے آغاز پر مہمانِ خصوصی کور کمانڈر بلوچستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ایف سی بلوچستان نارتھ میں شمولیت اختیار کرنے والی بلوچستان کی 89 خواتین بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان خواتین کیلئے مثالی رول ماڈل بھی قرار دی گئیں۔مہمانِ خصوصی نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والی تمام لیڈی سولجرز اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی