مہمان خصوصی کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ سینٹر کی پاس آئوٹ جوانوں اور اہلِ خانہ کومبارکباد ، جذبے، محنت اور عزم کو سراہا
کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچ ٹریننگ وِنگ کوئٹہ میں سولجرز کے بنیادی فوجی تربیتی کورس کے اکیسویں بیج کی شاندار اور پروقار پاسنگ آئو ٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔پاسنگ آئوٹ پریڈ میں کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ سینٹر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، پریڈ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کومبارکباد دیتے ہوئے ان کے جذبے، محنت اور عزم کو سراہا، تقریب میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 170 جوانوں نے چھ ماہ کی سخت اور جامع فوجی تربیت کامیابی سے مکمل کر کے پاکستان فوج میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔تقریب کے دوران تربیتی کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو اعزازی شیلڈز اور انعامات سے بھی نوازا گیا