آئوٹ آئوٹ ہوتا ہے چاہے بال کیسی ہو:قومی ٹیسٹ کپتان

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ "آئوٹ آئوٹ ہوتا ہے چاہے بال کیسی ہو" بابر اعظم نے اتوار کی صبح پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا باکس میں پریس کانفرنس کی۔اتوار کا دن اور صبح دس بجے کا ٹائم ہونے کی وجہ سے سپورٹس رپورٹرز کی محدود تعداد ہی پہنچ سکی۔صحافیو ں نے بابر اعظم کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گپ شپ کی جس کا اختتام سیلفی پر ہوا۔بابر اعظم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کافی پرجوش اور پر اعتماد نظر آئے۔وہ ٹیسٹ میچ کی سفید شرٹ میں ملبوس تھے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ بار بار ایک سی ہی بال پر آئوٹ کیوں ہو جاتے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ "آئوٹ آئوٹ ہوتا چاہے بال کیسی ہو"