نوجوان منور سیال ایمرجنسی کے سامنے چل بسا، ورثا کا شدید احتجاج
گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)بوریوالا کے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں کا شناختی کارڈکے بغیرعلاج سے انکار،نوجوان نے ایمرجنسی کے سامنے تڑپ تڑپ کرجان دیدی۔متوفی کے لواحقین نے لاش ہسپتال کے گیٹ پررکھ کرہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کیخلاف شدیداحتجاج کیا۔ گزشتہ روزنواحی گاؤں249۔ای بی کے رہائشی منورسیال کو اچانک طبیعت بگڑنے پر مریم نوازہسپتال گگومنڈی لایا گیا جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹرزکی عدم موجودگی میں ڈسپنسرنیطبی امداد دئیے بغیرہی تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال بوریوالا ریفر کردیا۔ تاہم بوریوالاہسپتال پہنچنے پرایمرجنسی میں مریض کا شناختی کارڈنہ ہونے پرڈاکٹرزنے علاج کرنے سے انکارکردیا،جس پرمریض منورسیال ایمرجنسی کے سامنے ہی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔