درجنوں غیرقانونی بجلی کنکشن منقطع

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ) حویلی لکھا میں نان الیکٹریفائیڈ اور غیر منظور شدہ علاقوں میں غیرقانونی بجلی کے استعمال کے خلاف لیسکو حویلی سٹی نے پنجاب رینجرز کے ہمراہ بڑا آپریشن کیا۔آپریشن اسسٹنٹ انجینئر لیسکو اور لائن سپرنٹنڈنٹ علی رضا کی نگرانی میں کیا گیا، جس کے دوران درجنوں غیرقانونی بجلی کنکشن منقطع کر دیے گئے اور مختلف مقامات سے غیرقانونی تاریں ضبط کر لی گئیں۔