مریدکے (خصوصی رپورٹ ) تحصیل کمپلیکس مریدکے کی واحد مسجد کا چوروں نے غلہ توڑنے کی ناکام کوشش کی،اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کے دفاتر ہونے کے باوجود یہاں سیسائلین کی متعدد موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں،تاحال پولیس کسی بھی چور کو پکڑنے یا موٹر سائیکل برآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی، بتایا جاتا ہے کہ تحصیل کمپلیکس میں عرصہ دراز سے انتظامی امور انجام دیے جا رہے ہیں، خصوصاً اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی سرکل اور تحصیلدار کے علاوہ محکمہ مال اور محکمہ زراعت وغیرہ کے عملہ کے تمام دفاتر بھی یہیں ہونے کے باعث سائلین کا رش لگا رہتا ہے، مگر بڑے دکھ کی بات ہے کہ تحصیل کے سب انتظامی امور یہاں سے انجام دینے کے باوجود سکیورٹی کا کوئی مناسب انتظام نہ ہے