افسر شاہی اتحاد کو توڑنے کی کوشش کررہی:پیپلز پارٹی

لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور کی بیوروکریسی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اتحاد کو شد و مد سے توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔مجید غوری کو فون کر کے پیپلز پارٹی کی ممبر سازی مہم روکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے دفتر کو ایل ڈی اے نے 8لاکھ 74ہزار کا نوٹس سیاسی سرگرمی کرنے پر بھیجا ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما ئوں فیصل میر،مجید غوری نے جوہر ٹا ئون آفس میں سبط حسن اور شاہد عباس ایڈوکیٹ کیساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔