مٹھی بھر لوگ بندوق کے زور پر پاکستان کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں سرفراز بگٹی

 ہماری بہادر افواج نے معرکہ حق میں بھارت کے دانت کھٹے کئے،  بھارت کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی
 ہمیں مل کر دہشتگردوں کی آنکھوںسے آنکھیں ملانا پڑیں گے، دہشتگرد ہماری روایات کو پامال کر رہے ہیں:وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ(آئی ا ین پی )وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے مٹھی بھر لوگ بندوق کے زور پر پاکستان کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، وطن عزیز پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ہماری بہادر افواج نے معرکہ حق میں بھارت کے دانت کھٹے کئے، جس پر اپنی بہادر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی۔جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ  صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے بھی معرکہ حق میں قائدانہ صلاحیت دکھائی، جس پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا  بلوچستان میں روایتوں کے امین لوگ بستے ہیں، بلوچی روایات کو بے دردی کے ساتھ کچلا جا رہا ہے، عورتوں، معصوم بچوں اور مسافروں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے، ہم سب کو ان دہشتگردوں کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں مل کر ان دہشتگردوں کی آنکھیں سے آنکھیں ملانی پڑیں گے، دہشتگرد ہماری روایات کو پامال کر رہے ہیں، بلوچستان کے لوگ تو اپنے مہمانوں کیلئے جان قربان کر دیتے ہیں، دہشتگرد ہمارے مہمانوں اور مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرتے ہیں، یہ دہشتگردی، بے چینی اور بدامنی بہت جلد ختم ہونے جا رہی ہے، اس طرح کے واقعات بلوچستان میں پہلے بھی دیکھے ہیں