بندوق کے زور پر پاکستان توڑنے کی کوشش تاقیامت ناکام رہے گی: وزیر اعلی بلوچستان

 آپ  آئین  کے اندر رہتے ہوئے واپس آنا چاہتے ہیں تو ریاست کے راستے کھلے ہیں،  اگر کارآمد شہری بننے کو تیار نہیں ہیں تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں
کوئٹہ(آئی این پی)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کبندوق کے زور  پر خدانخواستہ پاکستان کو توڑنے کی کوشش تاقیامت ناکام رہے گی۔پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب میں سرفرار بگٹی نے باغی گروہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک لمحے کے لیے بھی آپ کے بندوق کے نظریے کو قبول کرنے کو  تیار نہیں ہیں، بلوچستان کے بہادر سپاہی آپ کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ آپ اگر آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئے واپس آنا چاہتے ہیں تو ریاست کے راستے کھلے ہیں،  اگر آپ ریاست کے کارآمد شہری بننے کو تیار نہیں ہیں تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ لیڈرز پاپولر فیصلے نہیں کرتے بلکہ وہ ہمیشہ درست فیصلے کرتے ہیں