لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹائون پولیس نے منشیات فرو ش کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق پولیس نے دوران پٹرولنگ منشیات فروش حسین ندیم کو گرفتار کر کے اس سے 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ شاہدرہ پولیس نے آکاش بھٹی کو گرفتار کر کے ملزم سے کھلی اور بوتلوں میں پیک شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔