لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں دھان کی فصل کی باقیات جلانے کے واقعات روکنے میں ناکامی پر محکمہ زراعت کے 4 افسروں کو معطل کر دیا گیا۔سیکرٹری زراعت نے 5 افسروں کو وارننگ دے کر انڈر آبزرویشن رکھنے کا حکم بھی دیا ۔سیکرٹری زراعت نے کہا دھان کی باقیات جلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،غفلت برتنے والے افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔