فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے میں ناکامی پر محکمہ زراعت کے 4افسر معطل

افسروں کو وارننگ دے کر انڈر آبزرویشن رکھنے کا حکم‘ افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی:سیکرٹری زراعت پنجاب

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور میں دھان کی فصل کی باقیات جلانے کے واقعات روکنے میں ناکامی پر محکمہ زراعت کے 4 افسروں کو معطل کر دیا گیا۔سیکریٹری زراعت پنجاب نے 5افسروں کو وارننگ دے کر انڈر آبزرویشن رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا  دھان کی باقیات جلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔سیکریٹری زراعت پنجاب نے کہا  غفلت برتنے والے افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔