فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

 باقیات جلانے کی 2123 اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 40970 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 04 مقدمات درج کرتے ہوئے 03 قانون شکنوں کو گرفتار کیت گیا جبکہ 417 قانون شکن عناصر کو تقریبا 08 لاکھ روپے سے زائد جرمانے اور 32 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔  ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 02 جبکہ زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی  326 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3504 ملزمان کو گرفتار جبکہ 3954 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 8138 افراد کو وارننگ جبکہ 48188 افراد کو 11 کروڑ، 37 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ اسی طرح فصلوں کی باقیات جلانے کی 2123 اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 40970 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صنعتی سرگرمی کی 385 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 1481 جبکہ دیگر مقامات کی 367 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔  دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے کہا گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4400 گاڑیوں کے چالان جبکہ345 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 19 لاکھ ، 76 ہزار 230 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 03 لاکھ 64 ہزار 821 گاڑیوں کو بند اور 20 ہزار 249 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کی کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں