روس کا یوکرین پر بھرپور فضائی حملہ، 50 میزائل اور 297 ڈرونز داغ دئیے

،کئی عمارتیں تباہ، جانی نقصان کا خدشہ ، مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی
ماسکو(آئی این پی)روس نے یوکرین پر بھرپور فضائی حملہ کرتے ہوئے 50 میزائل اور 297 ڈرونز داغ دیے۔ روسی حکام کے مطابق یہ حملہ مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی،جہاں متعدد عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں کے باعث جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اورزخمیوں کی تلاش میں مصروف ہیں،یوکرینی حکام کی جانب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔