روس کا یوکرین کے توانائی نظام پر حملہ، 400 ڈرونز اور 40 میزائل داغ دئیے

روس سفارت کاری کا راستہ اختیار کر سکتا ہے لیکن وہ حملوں کو ترجیح دے رہا ہے،  اتحادی ممالک  دفاعی ٹیکنالوجی  فراہم کریں:صدر ولادیمیر زیلنسکی
کیف(آئی این پی )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ روس نے رات کے وقت یوکرین کے توانائی کے نظام پر حملہ کیا جس میں 400 سے زائد ڈرونز اور مختلف اقسام کے تقریبا 40 میزائل استعمال کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ روس سفارت کاری کا راستہ اختیار کر سکتا ہے لیکن وہ حملوں کو ترجیح دے رہا ہے۔ روس کو سرد موسم کو یوکرین کے خلاف دبائو کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔یوکرینی صدر نے روسی حملوں سے بچا ئولئے  ایک بار اتحادی ممالک سے دفاعی ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زود دیا ہے۔