مریم نواز نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ ورلڈ اربن فورم کے دوران “پنجاب پویلین” کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پویلین کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے شرکاء کو پنجاب کے افورڈ ایبل اربن ہاؤسنگ منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی میڈیا اور عالمی وفود کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے مریم نواز سے ملاقاتیں کیں اور پنجاب کے ترقیاتی ماڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام پر مبنی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔بین الاقوامی میڈیا نے پنجاب کے ہاؤسنگ منصوبوں کو سراہتے ہوئے انہیں ایک قابلِ تقلید ماڈل قرار دیا، جبکہ عالمی وفود نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور اقدامات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔