صدر مملکت کی منظوری، پاکستانی چیف جسٹسز کا روس میں انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کا فیصلہ

صدر مملکت کی منظوری، پاکستانی چیف جسٹسز کا روس میں انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کا فیصلہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس کی منظوری دیتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے دورۂ روس کی اجازت دے دی ہے۔

منظوری کے بعد دونوں اعلیٰ عدالتی شخصیات 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کریں گی، جو روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں 24 سے 26 جون 2026 تک منعقد ہوگا۔یہ فورم عالمی سطح پر قانون، عدالتی نظام اور پالیسی سازی سے متعلق اہم پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، جس میں مختلف ممالک کے چیف جسٹسز، ججز، ماہرینِ قانون اور پالیسی ساز شرکت کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس دورے کا مقصد بین الاقوامی قانونی روابط کو فروغ دینا اور عدالتی تجربات کے تبادلے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔