وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت، پاکستان پویلین کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت، پاکستان پویلین کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ کیا جہاں انہیں ایکسپو ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکی نوکی ماناٹسو نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایکسپو 2025 کے مرکزی عنوان ’’بہتر زندگی کے لیے مستقبل کے معاشرے کی تشکیل‘‘ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایکسپو میں انسانی جان بچانے، عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور جدید طرز زندگی کے نئے طریقوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے پاکستان پویلین کا بھی دورہ کیا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مریم نواز نے اس موقع پر پویلین میں آنے والے پاکستانیوں اور غیر ملکی سیاحوں سے گفتگو کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے شہروں کو فیوچر سٹی کے تصور پر تعمیر و ترقی دی جائے گی تاکہ انہیں جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔ انہوں نے ماحول دوست خوراک اور زراعت کے اسٹال کا بھی دورہ کیا اور وہاں لگائے گئے ماڈلز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ایکسپو 2025 میں دنیا بھر کی کمپنیوں کی شرکت جاری ہے، جس میں تقریباً 150 جاپانی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے اسٹال قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو اس موقع پر "گرینڈ رنگ" کا بھی دورہ کرایا گیا۔