“میں اکیلا نہیں ہوں” سلمان خان کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

“میں اکیلا نہیں ہوں” سلمان خان کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کیے گئے ‘lonely’ کے ذکر پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی سنجیدہ یا جذباتی کیفیت کو بیان کرنا نہیں تھا۔

انہوں نے اپنی نئی پوسٹ میں واضح کیا کہ وہ تنہائی محسوس نہیں کرتے بلکہ کبھی کبھار صرف “می ٹائم” کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے مطابق، مصروف اور ہجوم والے ماحول میں رہتے ہوئے بعض اوقات تھکن یا بوریت محسوس ہوتی ہے، جس کے باعث وہ کچھ وقت اکیلے گزارنا پسند کرتے ہیں۔سلمان خان نے لکھا کہ ان کے خاندان، دوست اور مداح ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں، اس لیے وہ خود کو اکیلا نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا: “میں اپنے بارے میں بات نہیں کر رہا تھا۔ میں اکیلا کیسے ہو سکتا ہوں جب میرے پاس اتنا بڑا اور شاندار خاندان اور دوست موجود ہیں۔ میں آپ سب کی محبت اور دعاؤں کا شکر گزار ہوں۔”اداکار نے مزید بتایا کہ ان کی گزشتہ پوسٹ میں ‘alone’ اور ‘lonely’ کے فرق پر بات کی گئی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اکیلا ہونا ایک انتخاب ہو سکتا ہے جبکہ تنہائی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب کوئی ساتھ نہ ہو۔

یہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آیا تھا۔ کئی مداحوں نے اسے معمول کی بات قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔فلم Lucky کی اداکارہ سنہا عُلال نے بھی مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب فلم کے دوران کیوں نہیں کیا گیا، جس پر مداحوں نے بھی تبصرے کیے۔