بلال عباس کی دلہن بننے کی تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

بلال عباس کی دلہن بننے کی تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار بلال عباس خان طویل عرصے بعد نئے روپ میں سامنے آئے تو ان کی دولہا بنے تصاویر دیکھ کر مداح ایک لمحے کے لیے انہیں حقیقی طور پر شادی شدہ سمجھ بیٹھے۔

بلال عباس خان معروف فیشن برانڈ ریپبلک بائے عمر فاروق کے نئے نکاح فوٹو شوٹ کا حصہ بنے، جہاں وہ روایتی دولہا کے لباس میں نظر آئے۔ اداکار نے سفید شیروانی پہن رکھی تھی جس پر سلور اور سیکوئن ورک نمایاں تھا، جبکہ ان کے ساتھ موجود ماڈل آف وائٹ اور سلور عروسی لباس میں دکھائی دیں۔مسجد میں ہونے والے اس فوٹو شوٹ میں دیگر ماڈلز نے بھی خاندان کے افراد کا کردار ادا کیا، جس کے باعث تصاویر کسی حقیقی نکاح کی تقریب کی جھلک پیش کرتی نظر آئیں۔بلال عباس کی مسکراتی ہوئی دولہا کے روپ میں تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ متعدد مداح پہلی نظر میں یہ سمجھ بیٹھے کہ اداکار نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

ایک مداح نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں، لیکن بلال عباس کو دولہا کے روپ میں دیکھ کر انہیں بھی ’’منی ہارٹ اٹیک‘‘ آگیا۔تاہم مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بلال عباس خان نے شادی نہیں کی بلکہ یہ تمام تصاویر ایک فیشن فوٹو شوٹ کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ بلال عباس خان ’عشق مرشد‘، ’پیار کے صدقے‘ اور ’کچھ ان کہی‘ سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ ٹی وی اسکرین، سوشل میڈیا اور شوبز تقریبات میں نسبتاً کم دکھائی دے رہے تھے۔