کارتک آریان اور 17 سالہ کرینا کوبیلیوٹ کے تعلقات کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

کارتک آریان اور 17 سالہ کرینا کوبیلیوٹ کے تعلقات کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان اور برطانوی نژاد طالبہ کرینا کوبیلیوٹ کے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی افواہیں سامنے آئی ہیں۔

صارفین نے دونوں کی ساحل سمندر کی تصاویر میں مماثلتیں دیکھ کر قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں دونوں گوا کے مشہور سینٹ ریجس ہوٹل میں مقیم تھے، تاہم علیحدہ کمرے لیے ہوئے تھے۔انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک جیسے ساحل اور تولیوں کے پس منظر نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔ کارتک نے کرینا کو انسٹاگرام پر فالو کیا تھا، بعد ازاں ان فالو کر دیا۔ کرینا کے فالوورز میں بھی اضافہ ہوا۔ کارتک آریان کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا ردعمل نہیں آیا۔