نامعلوم خاتون کی لاش برآمد پولیس مصروف تفتیش

قصور(خصوصی رپورٹ) قصور کے نواح پیرووالا روڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر قصور کے علاقہ پیرووالا روڈکے علاقہ میں تقریباً 35 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی، خاتون حلیے سے گداگر معلوم ہوتی تھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر بابابلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔