شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ چھ ماہ سے سستا آٹا فراہم نہیں ہو سکا، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے سبسڈائزڈ آٹا کی کمی نے پیکنگ والے مہنگے آٹے کی فروخت کو بڑھا دیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر پیکنگ والے 5 کلو آٹے کا پیکٹ 680 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1360 روپے میں دستیاب ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی پیکنگ والا 5 کلو آٹا 680 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 1360 روپے میں مل رہا ہے، جو کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی قیمتوں کے برابر ہے۔ اس سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے میں دستیاب تھا۔
شہریوں نے مہنگے داموں آٹا خریدنے سے انکار کر دیا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز آٹا فراہم کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ اس صورتحال نے عوامی سطح پر بے چینی پیدا کر دی ہے اور لوگ مہنگائی کے بڑھتے اثرات سے پریشان ہیں۔ حکومت سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ہی آٹے کی قیمتوں کو قابو میں لانے کے لیے اقدامات کرے گی۔