بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنا 15 رکنی اسکواڈ اعلان

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنا 15 رکنی اسکواڈ اعلان

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔

اسکواڈ میں نائب کپتان شبمان گل اور جتیش شرما کو شامل نہیں کیا گیا۔ ان کی جگہ رنکو سنگھ اور ایشان کشن کو موقع دیا گیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ نے اکشر پٹیل کو نائب کپتان مقرر کیا ہے، جو حالیہ آل راؤنڈ کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں اہم مقام رکھتے ہیں۔منتخب اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بھی بھارت کی نمائندگی کرے گا، جسے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چیمپئن ہے اور 2024 کے ایڈیشن میں فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹائٹل جیت چکا ہے۔