ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے قومی خواتین ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔
تیز گیند باز فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں کئی نئی کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ایمان فاطمہ پہلی بار ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کی گئی ہیں، جبکہ نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ بھی پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔ اسکواڈ میں آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر اسکواڈ کے مقابلے میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی، جو لاہور میں 16 سے 22 ستمبر تک شیڈول ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ پاکستان کے تمام ورلڈکپ میچز کولمبو، سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ویمنز اسکواڈ برائے ورلڈکپ 2025
فاطمہ ثنا (کپتان)
منیبہ علی صدیقی
عالیہ ریاض
ڈیانا بیگ
ایمان فاطمہ
نشرا سندھو
نتالیہ پرویز
عمائمہ سہیل
رامین شمیم
صدف شمس
سعدیہ اقبال
شوال ذوالفقار
سدرہ امین
سدرہ نواز
سیدہ عروب شاہ
نان ٹریولنگ ریزروز:
گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر۔
پی سی بی کے مطابق یہ اسکواڈ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ نئی کھلاڑیوں کو عالمی ایونٹ کا تجربہ مل سکے اور ٹیم میں مضبوط کمبی نیشن بنایا جا سکے۔