190 ملین پا ئونڈ کیس:سلمان صفدر کا آخری مہلت کے حکم پر اعتراض

 حکم غیر منصفانہ ،وکالت ناموں پر دستخط کروانے کا آرڈر دیا جائے:متفرق درخواستیں 
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیلئے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی 
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت 190 ملین پا ئونڈ کیس میں بیرسٹر سلمان صفدر نے اپیلوں پر دلائل کی آخری مہلت دینے کے عدالتی حکم پر اعتراض اٹھا دیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دو الگ الگ متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن میں م ئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری مہلت دینے کا حکم سخت، بغیر جواز اور غیر منصفانہ ہے۔درخواستوں میں یہ بھی م ئوقف اپنایا گیا ہے کہ وکیل کی ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں پر دستخط نہ کروانے کے خلاف بھی استدعا کی گئی ہے۔بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پا ئونڈ کیس میں 19 مارچ 2025 سے 30 اپریل 2026 تک کبھی التوا کی درخواست نہیں دی گئی، اور 7 مئی کو پہلی مرتبہ جینوئن وجہ پر التوا کی درخواست دی گئی، بانی اور بشریٰ بی بی 30 اپریل کے عدالتی فیصلے سے متاثر ہیں اور انہیں حق حاصل ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ غیر قانونی طور پر وکیل کی ملاقات بانی اور بشریٰ بی بی سے نہیں کروا رہا، اور سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے وکالت ناموں پر دستخط بھی نہیں کروائے جا رہے۔درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کرانے اور وکالت ناموں پر دستخط کروانے کا حکم دیا جائے۔دریں اثنا بانی پی ٹی آئی عمران خان ہسپتال منتقلی اور فوری چیک اپ کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری کے ذریعے دائر کی گئی ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 12 مارچ 2026 کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں م ئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت تشویشناک ہے، لہٰذا انہیں فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔