اسلام آباد (آئی این پی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے 190 ملین پائونڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پس پشت ڈالا جارہا ہے۔