190 ملین پائو نڈ کیس ، بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو دلائل کیلئے آخری مہلت

 آئندہ سماعت پر اپیلوں کے حق میں دلائل پیش نہ کیے تو مزید مہلت نہیں دی جائے
نیب کا موقف سننے کے بعد دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر اپیلوں کا فیصلہ کر دیا جائے گا:ہائی کورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پائو نڈ کیس میں بانی  پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے جاری حکم نامے میں بانی  پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو اپیلوں پر دلائل دینے کیلئے  حتمی مہلت دے دی۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر اپیلوں کے حق میں دلائل پیش نہ کیے گئے تو مزید مہلت نہیں دی جائے گی اور نیب کا موقف سننے کے بعد دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر اپیلوں کا فیصلہ کر دیا جائے گا