اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈر کی انٹرا کورٹ اپیل پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سابق ایئر چیف مجاہد انور خان، احسان مانی سمیت 20 افراد کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کر رہے ہیں، بدھ کو سی ڈی اے کو بلا لیتے ہیں اور آپ بھی تیاری کر کے آئیں