گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل دوسرے بینچ کیلئے چیف جسٹس کوبھیج دی گئی

لاہور(آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات، گیس کی فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کسی دوسرے ڈویژن بنچ کے روبرومقررکرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوادی۔لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان کے روبرو ہوئی عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کے معاملے پر عدالت پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، لہٰذا مناسب ہوگا کہ یہ اپیل کسی دوسرے ڈویژن بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔