پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا:قطرکے وزیرِ مملکت خارجہ سے فون پر گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان سعودی عرب کے سا تھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کا پختہ عزم رکھتا ہے پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں توجہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات پر مرکوز رہی جبکہ دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران خطے میں ہونے والی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘دریں اثبگء اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارتی روابط انتہائی اہم ہیں۔قطری وزیرِ مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور جاری سفارتی کوششوں کو سراہا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔