پاکستان تمام شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار

قوام متحدہ کو مزید مؤثر، جوابدہ اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا:بنگلہ دیش کے وزیر اور یو این او سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ سے ملاقات میں عالمی امن، اقوام متحدہ کے کردار اور بین الاقوامی قانون کے مؤثر نفاذ سے متعلق پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کو مزید مؤثر، جوابدہ اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصول، بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کے احترام کے لیے پْرعزم ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے وزیر برائے خواتین، اطفال و سماجی بہبود ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی وزیر کو 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین میں شرکت پر خوش آمدید کہا‘ انہوں نے کہا  پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔