اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے اور اہم شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی‘آن لائن )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کویتی وزیر شیخ جراح جابر نے خطے کی صورتحال، بشمول مقبوضہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس پر تبادلہ خیال کیا۔بتا ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان کویت دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ کویتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے فالو اپ اور اہم شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا‘دریں اثناء پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔یہ اتفاق رائے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگومیں کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی؎ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگوہوئی ۔