مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اوکاڑہ، صدر گوگیرہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو ریاض عرف لالو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،جو 74 سنگین مقدمات میں ملوث پایاگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق 2موٹر سائیکل سوار ڈاکو تھانہ گوگیرہ کے علاقے سے ایک شہری سے نقدی اور طلائی انگوٹھی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ کمال زرعی فارم کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں میں آمنا سامنا ہوگیا۔ کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ گرفتار زخمی ڈاکو ریاض کے قبضہ سے نقدی، طلائی انگوٹھی اور رائفل بر آمد ہوئی۔