اشتہاریوں ،عادی مجرمان، عدالتی مفروران،ہوائی فائرنگ،ویلرز کیخلاف کارروائیاں ،26 دھر لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا چھٹی کے روز جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے چھٹی کے روز ڈولفن اور پی آر یو کی شہر بھر میں ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ جاری ہیڈولفن مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ روکنے کیلئے بھی متحرک ہے ترجمان ڈولفن کے مطابق اشتہاریوں ،عادی مجرمان، عدالتی مفروران،ہوائی فائرنگ،ویلرز کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اشتہاریوں،عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران گرفتار کیا گیاڈولفن سکواڈ نے 5 اشتہاریوں سمیت 8 عادی مجرمان و 3 عدالتی مفروران کو گرفتار کیاملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں مناواں ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیلانے والے 2 ملزمان بھی دھر لیے،2 رائفلیں اورکارتوس برآمد کر لئے گئیڈولفن نے شاہراہوں پر ون ویلنگ و خطرناک سٹنٹس کرنیوالے 8 ملزمان کو بھی گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ملزمان مختار،سفیان،وسیم و دیگر کو تھانہ نشتر کالونی،رائیونڈ،ساندہ،مناواں اوردیگرکے حوالے کردیا گیا۔