جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شیراکوٹ اور نوانکوٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفرور وگرفتار کرلیاایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 اشتہاری ملزمان1 عدالتی مفرور کو گرفتار کرلیا جبکہ نوانکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 عدالتی مفرور کو گرفتار کرلیااشتہاری مجرمان اور عدالتی مفرور کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھیاشتہاری مجرمان سجاد، شعیب، امجد اور فریاد کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کو اطلاع دے دی گئی عدالتی مفرور سلیم، رضوان، جبار اوردیگر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے شیراکوٹ اور نوانکوٹ پولیس کو شاباش دی تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں