لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شیراکوٹ پولیس نے ریکارڈ یافتہ متحرک ڈکیت گینگ کے2 ارکان گرفتار کے لئے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرکے مطابق ملزمان وسیم چنگڑ اور آصف کو خفیہ اطلاع پر 100 فٹ روڈ سے گرفتار کیا گیاملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھینتے تھیملزمان سے 4 عدد موٹر سائیکلیں قیمتی موبائل فون 2 پستول بمہ گولیاں برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے شیراکوٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے