ٹریفک پولیس نے لگژری گاڑیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ کمرشل گاڑیاں پرجرمانے بڑھانے کی تجویز دیدی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی روک تھام کیلئے جرمانوں میں اضافے اورٹوکن ٹیکس میں اضافہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ذرائع ٹریفک حکام کے مطابق ٹریفک پولیس نیلگژری گاڑیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ کمرشل گاڑیاں پرجرمانے بڑھانے کی تجویز دیدی ،پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال میں اضافہ کیلئے تمام گاڑیوں کے سالانہ ٹیکس میں بھی سو اضافہ کیا جائے۔لگژری گاڑیوں کے جرمانے 5گنا بڑھا کر 15سوسے25سو روپے کئے جائیں گے۔کمرشل گاڑیوں کا جرمانہ 5 سو سے 1ہزار کو بڑھا کر15سو سے3 ہزار تک کیا جائے۔جرمانوں میں اضافہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کمی آئے گی۔ٹوکن ٹیکس میں اضافہ سے ذاتی گاڑیوں کا رجحان کم ہوکر پبلک ٹرانسپورٹ کا رجحان بڑھے گاجرمانوں اور ٹیکس میں ااصافے کیلئے متعلقہ ادارے معاونت کریں۔سی ٹی او لاہور نے ٹریفک مسائل پر قابو اور وائلیشنز پر قابو پانے کے لئے سفارشات آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد عدالت میں بھجوا دیں