لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں کار اور کمرشل گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں بھی بدستور جاری ہیں۔ رواں سال جنوری میں 4 کاریں، 31 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے۔ ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر اور سول لائنز ڈویڑن میں کار چوری کی 2، 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ گاڑیوں کی چوری میںسٹی،صدرڈویڑن8،8مقدمات کیساتھ سرفہرست ہے کینٹ ڈویڑن میں کمرشل گاڑیوں کی چوری کے 6مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویڑن میں کمرشل گاڑیوں کی چوری کے 4 مقدمات درج ہوئیماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں کمرشل گاڑیوں کی چوری کے 3مقدمات درج ہوئے۔اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں کمرشل گاڑیاں چرانے کی 2 وارداتیں ہوئیں۔کمرشل گاڑیوں میں بس،ٹرک،رکشہ،ویگن،پک اپ ودیگرلوڈرگاڑیاں شامل ہیں۔