پتنگ بازی ، فروخت :3375 ملزم گرفتار

رواں سال کارروائیاں جاری ، 4 لاکھ 46 ہزار 506 پتنگیں، 15 ہزار 888 ڈور کی چرخیاں بر آمد کی گئیں 
لاہور(کرائم رپورٹر) ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3375 ملزم گرفتار کر کے 3301 مقدمات درج کئے گئے۔ 4 لاکھ 46 ہزار 506 پتنگیں، 15 ہزار 888 ڈور کی چرخیاں بر آمد کی گئیں اور 3060 کیسز کے چالان جمع کر ائے گئے۔ لاہور میں 1010 ملزم گرفتار، 991 مقدمات درج، 24824 پتنگیں اور 1168 ڈور کی چرخیاں بر آمد کی گئیں۔ آئی جی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈا ئون میں تیزی لائیں۔ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں ۔