پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او نواں کوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم حمزہ کو گرفتار کیا ، جس کے قبضے سے 10 بڑی ڈور کی چرخیاں اور 71کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔ جس پر ملزم حمزہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان کے مطابق ملزم حمزہ آن لائن ڈور فروخت کرنے کا کاروبار کرتا تھا۔