پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال پولیس نے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق لوئر مال پولیس نے ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئیپتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم ناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی رنگ برنگی 100 تیار پتنگیں 3 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کم مقدار میں لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کے سامان کی ترسیل کے لیے گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا۔