فوڈ سیفٹی ٹیموں کی41 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ، 17کو 3لاکھ کے جرمانے کردیئے
لاہور (کرائم رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اقبال ٹا ئون،گلبرگ،ٹھوکر، شاہدرہ اور جوہر ٹا ئون میں آپریشن کئے ، 41 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 1 بند جبکہ 17کو 3لاکھ 65 ہزار کے جرمانے کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق بھاری مقدار میں ایکسپائر برگر بریڈ، استعمال شدہ آئل اور چائنہ نمک تلف کیا گیا، انتہائی ناقص انتظامات پر جوہر ٹا ئون میں معروف کیفے بند کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سابق ہدایات پر عمل در آمد نہ ہونے پر بھاری جرمانے کئے گئے۔