ناقص انتظامات پر مربہ یونٹ بند

لاہور (خصوصی رپورٹ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص انتظامات پر مربہ یونٹ بند،، بھاری مقدار میں ممنوعہ اجزا اور ایکسپائر اشیا تلف کر دیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا یونٹ کا پروڈکشن ایریا انتہائی گندا، کیڑے مکوڑے کاکروچز کی بھرمار پائی گئی، اشیا کی تیاری کیلئے نان فوڈ گریڈ نیلے ڈرم اور ممنوعہ رنگ استعمال کیا جارہا تھا، انتہائی لازم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل اور لیبل رجسٹریشن دستاویزات عدم موجود پائی گئی، اشیا پر تاریخ اجرا اور تنسیخ عدم موجود، فریج اور فریزر میں زنگ لگا پایا گیا۔