ناقص انتظامات پر شوکت خانم چوک میں چائے کیفے بند

لاہور(کرائم رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص انتظامات پر شوکت خانم چوک میں معروف چائے کیفے بند کر دیا۔ سٹوڈنٹ ہاسٹلز کے اطراف میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق دی گئی ہدایات پر عمل در آمد نہ ہونے پر کیفے کو بند کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا انتہائی لازم ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے، پراسیسنگ ایریا میں ٹوٹے فرش پر گندا پانی موجود، حشرات مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔ کچن میں چوہے، چھپکلیاں ،کھلی نالیاں ،بدبودار ماحول پایا گیا