جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،ابلتے گٹروں نے ریلوے کی کارکردگی کا پول کھول دیا
لاہور(کرائم رپورٹر )ریلوے کی رہائشی کالونیوں میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، ابلتے گٹروں نے ریلوے کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ریلوے انتظامیہ ملازمین کی رہائشی کالونیوں میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے میں ناکام، رہائشی کالونیوں میں گندگی اور تعفن سے رہائشی پریشان، وائرلیس کالونی، سگنل شاپ،برٹ کالونی، لوکو شیڈ، سگنل شاپ کالونیز میں گندگی کے ڈھیر، اہل علاقہ کا کہنا ہیکہ صفائی کا عملہ کئی کئی روز تک کوڑا نہیں اٹھاتا،ریلوے کالونیوں، ریلوے سٹیشن سمیت دیگر بلڈنگز کی صفائی کی ذمہ داری میڈیکل آفیسرز کیپاس ہے، میڈیکل آفیسرز کو کوڑے کرکٹ اٹھوانے اور صفائی کے کاموں پر لگانا ریلوے کا انوکھا فیصلہ ہے،ریلوے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی انتہائی کمی ہے ،ریلوے نے ڈاکٹرز صفائی کرانے پر لگائے ہیں،ریلوے کالونیوں میں گندگی سے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔