لاہور( اپنے سٹی رپورٹرسے) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے موٹروے شیخوپورہ ایم 2پر کریک ڈائون کے دوران 8فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ، 2معروف کیفے بند، 3کو 1لاکھ 80ہزار کے جرمانے عائد ،3فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کر دیئے جبکہ 150لیٹر غیر معیاری دودھ، 1من سے زائد ایکسپائر پانی اور ڈرنکس تلف کر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ایکسپائر اشیا اور ناقص دودھ کے برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔