ملازمین کی ہڑتال: امریکا میں سٹار بکس کے متعدد کیفے بند

ہزاروں ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے حق میں سراپا احتجاج ،پلے کارڈ اٹھائے سڑکوں پر آگئے 
   واشنگٹن (آئی  این پی )امریکی ملٹی نیشنل کافی ہاوسز کی چین سٹار بکس کے ہزاروں ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ہزاروں ملازمین پلے کارڈز اٹھائے سڑکوں پر آگئے۔ لاس اینجلس، شکاگو، نیو جرسی، فلاڈیلفیا اور سینٹ لوئس میں سٹار بکس کے متعدد کیفے بند ہوگئے ہیں۔کرسمس سے قبل 5ہزار سے زائد ملازمین ملک بھر کے سٹورز سے کام چھوڑ کر اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔