کار کی ٹکر،1شخص ہلاک ،3زخمی

عدنان موقع پر دم توڑ گیا،حادثے میں 14 سالہ عبداللہ، 34 سالہ کشور اور زیب النسا زخمی ہوئیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق 3 افرادزخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ رائیو نڈ کے علا قہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے عدنان موقع پر دم توڑ گیا،حادثے میں 14 سالہ عبداللہ، 34 سالہ کشور اور زیب النسا زخمی ہوئیں ٹریفک حادثے میں زخمی افراد کوطبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار موقع سے فرارہوگیاجس کی تلاش جاری ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔