ٹرک کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر،1 ہلاک 3زخمی

شیر اکوٹ میں ٹرک کے بریک فیل ہونے سے حادثہ ، زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ، ڈرائیور پکڑا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شیراکوٹ کے علاقے میں ٹرک نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی 1شخص جاں بحق 2 پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ شیراکوٹ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے باعث 1شخص جاں بحق 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ریسکیوحکام کے مطا بق حادثہ ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دیں۔